ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں یوم پینشنرز منایا گیا، اس دوران سبھی پینشنرز نے افسران کے سامنے اپنے مسائل رکھے اور ان کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
پینشنرس نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کیا جانا چاہیئے تاکہ یوم پینشنر پر جشن منایا جائے اور یہ دن شکایت کا دن بن کر نہ رہ جائے۔
کلکٹریٹ کے آڈٹوریم میں ہوئی اس تقریب میں پینشنر تنظیم اور محکمہ ٹریزری میں پینشنرس کے لئے نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر پینشنرس نے مطالبہ کیا روڈ ویز بسوں میں ریاست اور ملک میں گھومنے کے لئے کم سے کم ایک ماہ کی پینشن کے برابر رقم دی جائے۔
تقریب میں پینشنرس نے محکمہ ٹریزری سے پینشن کو الگ کر کے بینک بھیجے جانے کی مخالفت کی۔
اس دوران پیشنرس نے پرانی پینشن بہالی کا مطالبہ بھی کیا۔ وہیں افسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے تمام مسائل کو حل کرائیں گے۔