ETV Bharat / state

میرٹھ: یوم جمہوریہ کے موقع پر کئی مدارس میں پرچم کشائی - پرچم کشائی کی رسم

یوم جمہوریہ کے موقع پر آج میرٹھ کے مختلف اسکولز، کالج کے علاوہ دینی مدارس میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر دینی مدارس میں جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میرٹھ: یوم جمہوریہ کے موقع پر کئی مدارس میں پرچم کشائی

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 7:09 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 7:41 PM IST

اتر پردیش کے میرٹھ میں آج یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر کے مختلف جگہوں پر پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ وہیں، میرٹھ کے دینی مدارس میں بھی اس کا خاص اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

میرٹھ: یوم جمہوریہ کے موقع پر کئی مدارس میں پرچم کشائی

اس موقع پر اعلی افسران نے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لیے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا جھنڈا لہرایا

وہیں، اس دن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مدرسہ منتظمین کی جانب سے مجاہدین آزادی کے ناموں کی تختیاں لگا کر ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجاہدین آزادی کے ناموں کی نمائش کا مقصد بھی یہی ہے کہ نئی نسل ان کی قربانیوں کی اہمیت کو سمجھے۔

Last Updated : Jan 26, 2021, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.