نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا ڈسٹرکٹ جیل لکسر میں قیدیوں کی ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے کے بعد جیل انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال، سیکٹر-30 میں واقع اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (اے آر ٹی) سینٹر میں قیدیوں کا علاج شروع کر دیا ہے۔HIV Positive Inmates in Noida Jail
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر پون کمار نے بتایا کہ قیدیوں کی جانچ کے لیے جیل میں ایچ آئی وی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، تقریباً 15 دن تک جاری رہنے والی تحقیقات میں کیمپ کے 2650 قیدیوں کی اسکریننگ کے بعد نمونے لئے گئے۔ جن میں سے 26 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے۔
ایچ آئی وی پازیٹیو پائے جانے والے قیدیوں کو اے آر ٹی سنٹر میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ سی ایم ایس ڈاکٹر پون کمار کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ سے مریضوں کی اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (اے آر ٹی) کے لئے کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Chapra Fraud Case ڈاک خانہ میں رقم جمع کرانے کے نام پر 30 کروڑ کا دھوکہ، میاں بیوی گرفتار
اے سی ایم او اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شریش جین نے بتایا کہ ہر سال ڈسٹرکٹ جیل میں کیمپ لگا کر قیدیوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے جاتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں بہت سے مریض مثبت پائے گئے ہیں۔ سبھی کا علاج اے آر ٹی سنٹر میں کیا جاتا ہے۔ Reports Of 26 Inmates In Noida Jail Are HIV Positive In Uttar Pradesh