ETV Bharat / state

Haj 2023 لکھنؤ حج ہاؤس میں صفائی کے معاملے پر گرؤانڈ زیرو سے رپورٹ - لکھنؤ خبر

لکھنؤ کے مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس کے احاطہ میں صاف صفائی کو لے کر ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ دارن پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا گیا، تو وہیں متعلقہ اداہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہاں ہمہ وقت صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔

لکھنو حج ہاوس میں صفائی کا معاملہ
لکھنو حج ہاوس میں صفائی کا معاملہ
author img

By

Published : May 26, 2023, 10:47 AM IST

لکھنو حج ہاوس میں صفائی کا معاملہ

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس میں عازمین حج کے آمد کا سلسلہ گذشتہ 21 مئی سے جاری ہے تاہم ریاستی حج کمیٹی پر حج ہاؤس میں صاف صفائی پر توجہ نہ دینے کا سنگین الزام عائد ہوا ہے۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حج ہاؤس میں گندگی کو لے کر کئی تصویریں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حج کمیٹی عازمین سے لاکھوں روپے لیتی ہے لیکن حج ہاوس میں کس قدر گندگی ہے انہوں نے اس ٹویٹ کے ذریعہ ریاستی حج کمیٹی پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے حج ہاوس میں گراؤنڈ زیرو پر رپورٹ کیا کیا جہاں پر ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے کہا کہ کبھی کبھی حج ہاؤس میں عازمین حج کی تعداد بیک وقت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ بیت الخلا یا پانی پینے کی جگہ پر گندگی نظر آسکتی ہے لیکن یہاں پر درجن بھر صفائی اہلکار موجود ہوتے ہیں اور انہیں صاف صفائی کا سخت ہدایت دی گئی ہے جب عازمین کی تعداد کم ہوتی ہے تو فورا صاف صفائی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: Hajj 2023 یوپی حج کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ میں افسران اور ارکین کی ذمہ داری طے گئی
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کہ شوکت علی نے جب تصویر لی ہوں تو اس وقت صفائی نہ ہوئی ہو لیکن بعد میں پوری طریقے سے صفائی اہلکار صفائی کا ہمہ وقت خیال رکھتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے بھی ان مقامات کا دورہ کیا جہاں پر گندگی ہونے کی شکایت تھی لیکن اس وقت پوری طرح سے صاف تھا کسی۔قسم کی کوئی گندگی نہیں تھی۔ وہاں موجود عازمین سے بھی بات چیت کیی جنہوں نے حج کمیٹی کے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.