ETV Bharat / state

Muslim Musafir Khana لکھنؤ میں مسلم مسافر خانے کا نام بدلا گیا، لیکن تصویر نہیں بدلی

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 5:11 PM IST

لکھنؤ کے چارباغ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ بدحالی کا شکار ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم مسافر خانہ کا معائنہ کیا، جہاں متعدد خامیاں اور بدحالی نظر آئیں۔

مسلم مسافر خانہ
مسلم مسافر خانہ
لکھنؤ میں مسلم مسافر خانہ کا نام بدلا گیا، لیکن تصویر نہیں بدلی، انتہائی بدتر حالات

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے چارباغ کے علاقے میں واقع ہے مسلم مسافر خانہ (جس کا نام اب بدل کر یاتری نواس کر دیا گیا ہے) بدحالی کا شکار ہے۔ مسلم مسافر خانہ کے 10 کمرے کو لکھنؤ مونسپل کارپوریشن نے سیل کر دیا ہے اور کاپوریشن کا کہنا ہے کی مسلم مسافر خانہ نے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکس کی رقم بڑی ہوگئی ہے 2014 سے اب تک ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ کارپوریشن نے اکتوبر ماہ 2022میں سیل کیا تھا، ابھی تک سیل ہے یاتری نواس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں بات چیت جاری ہے مسئلہ کا حل جلد ہی ہو جائے گا۔

آئے دن لکھنؤ میں ہوٹلوں میں آگ لگنے کے واقعات آتے ہیں جس میں لوگوں کی جان چلی جاتی ہیں ایسے فائیر برگیڈ محکمہ نے بھی سختی کی ہے، لیکن مسلم مسافر خانہ میں آگ بجھانے کے لیے کو انتظام نہیں ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے طے شدہ اصول ہے کہ بڑی عمارت اور کاروباری عمارتوں میں آگ بجھانے والی چیزوں کا نظام ہونا ضروری ہے لیکن مسلم مسافر خانہ میں اس طرح کا کوئی نظام نہیں ہے۔ جبکہ یہ حکومت کے زیر انتظام ہے۔ مسافر خانہ میں صاف صفائی کا بھی انتظام نہیں ہے۔ دیواریں جرجر ہورہی ہیں۔ پانی کی سپلائی کا پائپ دیواروں میں ہوکر گیا ہے، لیکن وہ پھٹ چکا ہے۔ جس سے دیوار سے ہوکر کمرے میں بھی پانی آرہا ہے۔ اس کی مرمت کو لیکر کوئی پیش رفت نہیں ہے۔ جگہ جگہ گندگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Musafirkhana in Rajasthanمسلم مسافر خانے میں سالانہ جلسے کا اہتمام

ٹوٹی پھوٹی دیواریں ہیں۔ اس جانب محکمہ کا کوئی خاص نظر نہیں ہے بلکہ مسلم مسافر خانے میں مسافروں سے لیے جانے والے پیسے میں ضرور اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم وہاں پر صاف صفائی پختہ انتظام نہیں ہے۔ حکومت کے اصولوں پر عمل پیرا نظر نہیں آرہا ہے۔ مسلم مسافر خانہ اترپردیش اقلیتی محکمہ کے زیر انتظام ہے۔ جس میں وقف بورڈ اور حج کمیٹی شامل ہے۔ مسافر خانہ کا نام ضرور بدل دیا گیا ہے، لیکن اس کی تصویر بدترین ہوتی جارہی ہے۔ اردو میں مسلم مسافر خانہ ضرور لکھا گیا ہے لیکن اس کا رسم الخط اور املا بھی غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.