ETV Bharat / state

'دینی مدارس بحران کے دور سے گزر رہے ہیں'

مدارس ابتدا سے ہی دینی تعلیم کے مرکز رہے ہیں لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آج کل یہ بحران کا شکار ہیں۔

دینی مدارس بحران کے دور سے گزر رہے ہیں
دینی مدارس بحران کے دور سے گزر رہے ہیں
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:44 PM IST

تقریباً ایک برس قبل تک دینی مدارس کی فضاؤں میں قرآن شریف کی آیتیں کانوں میں ایک عجب سے شیرینی گھولتی تھیں لیکن عالمی مہلک وباء کووڈ-19 کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے تمام مدارس کے وہ قدیمی ماحول اب ویرانیت میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

مدارس معالی بحران شکار

وہیں دوسری جانب دینی مدارس کے ہاسٹلز بند ہیں اور زیادہ تر مدارس مالی بحران کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی قدیم دور سے ہی دینی تعلیم کا ایک بڑا مرکز رہا ہے، یہاں سینکڑوں کی تعداد میں مدارس ہیں ان مدارس میں زیادہ تر غریب، بے سہارا اور یتیم بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

دینی مدارس بحران کے دور سے گزر رہے ہیں
دینی مدارس بحران کے دور سے گزر رہے ہیں

فی الحال ان مدارس میں علاقے کے ہی چند طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ عموماً ان مدارس سے ہر برس سینکڑوں کی تعداد میں حفاظ کرام حفظ مکمل کرتے تھے، لیکن رواں برس کسی بھی طالب علم کا حفظ مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ زیادہ تر دینی مدارس عوامی تعاون کی بنیاد پر زندہ ہیں، لیکن جب سے مدارس بند ہوئے ہیں لوگ ان کی امداد بھی نہیں کررہے ہیں۔

لوگوں کا نظریہ یہ بھی ہے کہ جب مدارس میں طلبہ ہی نہیں تو امداد کیوں کی جائے؟ جس کی وجہ سے فی الوقت تو مدارس کے اخراجات پورے نہیں ہورہے ہیں تاہم آئندہ انہیں دوبارہ شروع کرنے میں بھی بےحد پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.