ETV Bharat / state

رامپور: مذہبی رہنماؤں کا قافلہ کسانوں کی حمایت کے لئے دہلی بارڈر روانہ - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور سے مسلم اور سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماء کسان تحریک کو حمایت دینے کے لئے ایک بڑے قافلے کے ساتھ دہلی بارڈر کے لئے روانہ ہوئے۔

religious leaders going to delhi from rampur for joining farmers movement
مذہبی رہنماؤں کا قافلہ کسانوں کی حمایت کے لئے دہلی بارڈر روانہ
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:50 PM IST

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے ان مذہبی رہنماؤں نے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین کی مخالفت کرتے ہیں اس لئے وہ کسانوں کی تحریک کو حمایت دینے دہلی بارڈر جا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین اب حکومت کے لئے درد سر بنتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف ملک کے کسان بڑی تعداد میں گذشتہ تقریباً 48 روز سے دہلی کے مختلف بارڈر پر بیٹھا ہوئے ہیں اور مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج بلند کر رہے ہیں، تو وہیں اب کسانوں کی حمایت میں جہاں مختلف سیاسی پارٹیاں اور سماجی شخصیات بھی آرہی ہیں اور حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس کے ساتھ کسان تحریک مزید مستحکم کرتے ہوئے ملک کے مذہبی رہنماء بھی کھل کسانوں کی حمایت میں آتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح کا منظر آج رامپور کی قومی شاہراہ پر دیکھنے کو ملا۔

رامپور کے مسلم علماء کرام کا ایک متحدہ پلیٹ تنظیم اتحاد ملت کے بینر تلے مختلف ملی جماعتوں کے رہنماء، جمیعت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند اور مزارات کے سجادگان کا ایک بڑا قافلہ سکھ مذہب کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ دہلی بارڈر کے لئے روانہ ہوا۔

اس موقع ای ٹی وی بھارت سے اپنی بات چیت ان مذہبی لیڈران نے کسانوں کی تحریک کو حمایت دینے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں:

اعظم خاں کو پانچ معاملوں میں ملی ضمانت

اس موقع پر مزار حافظ شاہ جمال اللہ کے سجادہ نشین فرحت احمد خان جمالی، سکھ گرو بابا لکھوندر سنگھ اور جمیعت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت زراعت سے متعلق ان نئے قوانین کو واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.