ETV Bharat / state

Yogi Warns Against Hooliganism عقیدے کا احترام کیا جائے گا لیکن انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، یوگی - یو پی میں پرامن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ہولی، شب برات، رمضان، نوروز، چیترا نوراتری رام نومی تہواروں کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں تمام کمشنرز، اے ڈی جی زونز، ڈی ایم اور ضلع پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ Yogi Meeting with Commissioners

عقیدے کا احترام کیا جائے گا لیکن انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، یوگی

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:02 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تہواروں کو پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام مذاہب کے عقیدے کا احترام کرتی ہے، لیکن تہواروں کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوششوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہولی، چیترا نوراتری، رام نومی شب برات، رمضان، نوروز وغیرہ جیسے تہواروں کے پرامن انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جلوس میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہونی چاہیے جس سے دوسری برادری کے لوگوں کو مشتعل کردے۔ جلوس کے دوران فحش اور بیہودہ گانے نہ چلائے جائیں۔

انہوں نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی واقعہ کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہ کریں اور فوراً جائے واقع پر پہنچ جائیں۔ تہواروں پر افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران مذہبی رہنماؤں اور روشن خیال لوگوں سے بات کرکے تہواروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔ حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور پیدل گشت بڑھایا جائے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں ہولی، شب برات، رمضان، نوروز، چیترا نوراتری، رام نومی وغیرہ اہم تہوار منائے جائیں گے۔ کئی مقامات پر جلوس نکالے جائیں گے، میلے وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جوش و خروش کے اس خصوصی تہوار پر امن و امان کے پیش نظر یہ وقت حساس ہے۔ اس لیے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔ پچھلے چھ سالوں میں ریاست میں تمام مذاہب اور فرقوں کے تہواروں کا انعقاد پرامن اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے کو مزید برقرار رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: CM yogi Slams Opposition وہ ذات کی بات کرتے ہیں اور ہم ترقی کی، وزیر اعلی یوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.