ایس آئی او یوپی سینٹرل کے صدر حلقہ محمد راشد فلاحی کے مطابق روزی روٹی کمانے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں پھلیے مزدوروں کے پاس لاک ڈاؤں کے اعلان کے بعد کام نہیں بچا ہے ایسے میں ایس آئی او کے کارکنان ریاست کے مختلف شہر و بشمول کانپور، فتح پور، سیتا پور، الہٰ آباد، بنارس وغیرہ میں یومیہ مزدوروں کے گھر گھر جا کر انہیں اناج اور کھانے پینے کا سامان مہیا کرا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں روزی روٹی کے لیے مقیم مزدور طبقہ کو وطن واپسی کے لیے گاڑیوں سے لے کر کھانے کی اشیاء کی بحرانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزدوروں کے اس تکلیف کو دیکتے ہوئے دہلی سے سیتاپور کے راستے گونڈہ، بہرائچ کی جانب پیدل سفر کرنے والوں کے لیے تنظیم کی خیرآباد یونٹ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔
خیرآباد یونٹ کے صدر محمد شعبان نے بتایا کہ آج صبح دہلی سے گونڈہ کی طرف جانے والے مزدوروں کے کئی کئی قافلوں کے درمیان کھانے پینے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اس انتظام میں مقامی پولیس کا خاصا تعاون رہا۔
کانپور کے صدر یونٹ محمد رافع اسلام نے بتایا کہ ہم لوگوں نے بڑے پیمانہ پر تیاری کی ہے۔ ہمیں اہل خیر حضرات کا بھی بھر پور تعاون بھی مل رہا ہے۔ ہم علاقہ کے ان گھروں کی نشاندہی کرکے انہیں اناج اور سبزیاں پہونچا رہے ہیں، جن کے وہاں روزانہ کمائی کے علاوہ کوئی اور انتظام نہیں تھا۔