ETV Bharat / state

Reform Meeting at Shahpur Muzaffarnagar مظفر نگر کے شاہ پور میں جمعیت علماء کا اصلاح معاشرہ اجلاس منعقد - Jamiat e Ulema hind

اترپردیش کے مظفر نگر کے شاہ پور علاقہ میں جمعیت علماء کا اصلاح معاشرہ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت کر رہے مولانا مکرم علی قاسمی نے اپنے خطاب کے دوران کہا اے ایمان والوں مکمل طور سے ایمان میں داخل ہوجاؤ۔

Etv Bharatمظفر نگر کے شاہ پور میں جمعیت علماء کا اصلاح معاشرہ اجلاس منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 3:26 PM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ شاہ پور میں، بعد نماز مغرب تھانے والی مسجد میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شاھپور مظفر نگر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں علماء دین اور ائمہ مساجد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نےکی، نظامت کے فرائض مولانا سلیم صاحب نے انجام دیۓ۔

اجلاس کی ابتداء مفتی محمد دانش قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر کی تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے ہوئی، خصوصی خطاب حافظ شیر دین صاحب رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کیا۔ حافظ صاحب نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ھند کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اول وقت سے ہی یہ جماعت مسلمانوں کی رہبری کرتی چلی آرہی ہے، اور تاقیامت انشاءاللہ کرتی رہیگی مزید کہا کہ تم ہی سربلند رہوگے، بس ایک شرط ہے پکے سچے مومن کامل بن جاؤ۔

مولانا مکرم علی قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اے ایمان والوں مکمل طور سے ایمان میں داخل ہوجاؤ، اپنی زندگیوں میں اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مکمل طور سے داخل کرلو، انشاءاللہ ہماری زندگی میں وہ خوشحالی آئیگی جسکا ہم اور آپ تصور بھی نہیں کرسکتے، آو مل کر ہم تمام یہ عزم کریں انشاءاللہ آج سے ہی ان تمام پر عمل پیرا ہوگے اور دوسروں کو بھی دعوت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کی ہلاکت پر جمعیتہ علما ہند کا سخت ردعمل

پروگرام کا اختتام مفتی مجیب الرحمن قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے دعائیہ کلمات پر ہوا، شرکاء میں مولانا وکیل صاحب صدر جمعیۃ علماء شاھپور، حاجی الیاس جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شاھپور، قاری نعیم بڈھانہ، مولانا سلیم صاحب، ڈاکٹر شاکر صاحب، حاجی محمود قریشی صاحب، ماسٹر حسین صاحب، مولانا احمد مرزا، مولانا مجاھد وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.