ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی نے 4 ہزار اردو اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2016 میں 16460 اسسٹنٹ ٹیچر کی بھرتی نکالی گئی تھی، جس میں سے 12460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی پوری ہو چکی ہے۔ لیکن باقی 4 ہزار اردو اسسٹینٹ ٹیچروں کی بھرتی کو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ جبکہ 4 ہزار اردو اسسٹنٹ ٹیچر کورٹ سے بھی مقدمہ جیت چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی اردو ٹیچروں کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت اردو تعلیم کو فروغ دینا نہیں چاہتی ہے۔ جبکہ ریاست اترپردیش میں اردو کو دوسری زبان کا درجہ حاصل ہے۔
اترپردیش میں کورونا کی تازہ تفصیلات
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بھرتی کو جلد سے جلد پورا نہیں کیا گیا تو ہم جلد ہی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔
رکن اسمبلی محبوب علی نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو ایک میمورنڈم بھیج کر جلد سے جلد 4 ہزار اردو ٹیچروں کہ بھرتی کی مانگ کی ہے۔