فضائی آلودگی سے صرف دہلی ہی نہیں بلکہ اطراف کے علاقے بھی متاثر ہورہے ہیں، خاص کر دیوالی کے بعد سے فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم (اے کیو این ایس) کے مطابق دیوالی کے بعد گزشتہ تین روز میں میرٹھ، اترپردیس کا سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بن گیا ہے۔ جس سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ضلع میرٹھ شہر میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق میرٹھ کی فضاوں میں آلودگی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق دیوالی پر آتش بازی شہر میں پیٹرول، ڈیزل کی گاڑیاں اور کھیتوں میں جلائے جارہے پرالی کی وجہ سے آلودگی بڑھی ہے۔
میرٹھ کے چیف ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ 'فضائی آلودگی کی سطح میں تیزی سے ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے سانس کی بیماری سے متاثر مریضوں كو گھر میں ہی رہنا چاہئے تاکہ فضائی آلودگی سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے'۔