ایس پی دفتر SP Office میں پارٹی صدر اکھلیش یادو کی موجودگی میں موریہ کے علاوہ سابق وزیر دھرم سنگھ سینی اور ایم ایل اے بھگوتی ساگر اور بی جے پی اور اپنا دل کے کچھ ایم ایل اے ایس پی میں شامل ہوئے۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں اکھلیش نےسابق وزیرموریہ اور سینی کے علاوہ بی جے پی چھوڑنے والے پانچ ایم ایل اے بھگوتی پرساد ساگر، ونے شاکیا، روشن لال ورما، ڈاکٹر مکیش ورما اور برجیش کمار پرجاپتی اور اپنا دل کے ایم ایل اے چودھری امر سنگھ کو ایس پی کی رکنیت دلائی۔
ایس پی کی رکنیت اختیار کرنے والے سابق ممبران اسمبلی میں علی یوسف علی، رام بھارتی، نیرج موریہ، ہرپال سینی، راجندر پرساد سنگھ پٹیل اور سابق وزیر مملکت دھنپت رام موریہ کے علاوہ بلرام سینی (سابق ایم ایل سی) شامل ہیں۔
رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرنے کے بعد اکھلیش نے حامیوں کے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پرجم کر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: UP Election 2022: سوامی پرساد موریہ سمیت متعدد ارکان اسمبلی ایس پی میں شامل
انہوں نے کہا کہ بابا وزیراعلیٰ کو کرکٹ کھیلنا نہیں آتا، لیکن آتا بھی تو ان سے اب کیچ چھوٹ گیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کی وکٹیں مسلسل گر رہی ہیں اور بی جے پی والے ایسے ہٹ وکٹ ہوئے کہ وہ ہمارے لیڈروں کی حکمت عملی ہی سمجھ نہیں پائے۔
یو این آئی