ETV Bharat / state

Quran Exhibition in Rampur: رضا لائبریری قرآن مجید کے نادر و نایاب نسخوں کا گہوارہ - رامپور خبر

عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں قرآن کے قلمی، نادر و نایاب نسخوں کی نمائش جاری ہے۔ نمائش کنوینر سید طارق مرتضیٰ نے لائبریری میں موجود قرآنی نسخوں سے متعلق کافی اہم معلومات فراہم کی۔ Quran Exhibition at Raza Library

رضا لائبریری
رضا لائبریری
author img

By

Published : Apr 27, 2022, 9:14 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری Quran Exhibition in Rampur میں جاری قرآن نمائش میں قرآن مجید کے نادر و نایاب نسخوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نمائش کے کنوینر سید طارق مرتضیٰ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے قرآن کے قلمی نادر و نایاب نسخوں سے متعلق کئی اہم اور غیر معمولی پہلؤں پر روشنی ڈالی۔ Quran Exhibition at Raza Library

رضا لائبریری

عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں قرآن کے قلمی، نادر و نایاب نسخوں کی نمائش جاری ہے۔ نمائش کنوینر سید طارق مرتضیٰ نے لائبریری میں موجود قرآن نسخوں سے متعلق کافی اہم معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ رامپور رضا لائبریری میں مختلف علوم و فنون کی ہزاروں مطبوعات ہیں۔ ساتھ ہی یہاں مقدس کتابیں بالخصوص قرآن کریم کے نادر و نایاب نسخے بھی موجود ہیں۔ قرآن مجید رمضان المبارک میں نازل ہوا ہے، اسی مناسبت سے رامپور رضا لائبریری میں ہر سال رمضان کے آخری عشرہ میں قرآن کریم کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر سید طارق مرتضیٰ نے کہا کہ قرآن کی اس نمائش میں سب سے اہم کوفی خطاطی میں 7ویں صدی عیسوی میں حضرت علیؓ کے دست مبارک سے تحریر کردہ نادر و نایاب قران مجید کا نسخہ، کوفی خطاطی میں 8ویں صدی عیسوی میں امام ابو عبداللہ جعفر بن محمد بن علی کے ذریعہ تحریر کردہ نایاب قرآن مجید وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تقریباً 500 سے زائد قرآن کے قلمی نسخے موجود ہیں جس میں تقریباً 300 قرآن آبِ زر سے لکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خط کوفی، خط نسخ، خط نستعلیق، خط ریحان، وغیرہ میں اسلامی خطاطی کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قرآن مجید کی یہ نمائش 5 مئی تک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.