ETV Bharat / state

رضا ایکشن کمیٹی نے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیے

author img

By

Published : May 16, 2021, 7:37 AM IST

کورونا کے اس پرآشوب دور میں جہاں بہت سے لوگ اپنے عزیزوں سے فاصلہ قائم کر رہے ہیں، تو وہیں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں، جو ضرورت مندوں کے لیے ایک شاندار امید بن کر سامنے آئے ہیں۔ بریلی میں رضا ایکشن کمیٹی نے ایسے تمام ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن تقسیم کیا۔ جن کی دکان، کاروبار اور مزدوری کورونا کی وجہ سے ختم ہو چکی ہے۔

raza action committee distributes ration for needy in bareilly
ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

بریلی میں رضا ایکشن کمیٹی یعنی آر اے سی کے عہدے داران اور کارکنان نے اپنے دفتر پر شہر کے تمام ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن تقسیم کیا اور لوگوں سے کورونا خاتمہ کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

دیکھیں ویڈیو

کمیٹی کے قومی صدر مولانا عدنان رضا خاں قادری نے کہا کہ یہ تمام بھارتیوں کے لیئے مشکل اور امتحان کا دور ہے۔ لوگوں کے پاس کھانے کے انتظام نہیں ہے۔

کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ مزدوروں کے پاس مزدوری نہیں ہے۔ صرف روزمرہ ضروریات کے سامان کی دکانیں ہی کھولی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام دکانیں، ریاست اتر پردیش حکومت کے نافذ لاک ڈاؤن کے قوانین کے دائرے میں آتی ہیں۔ لہذا ایس تمام دکانیں تقریباً ایک ماہ سے بند ہیں۔

ظاہر ہے ایسے تمام کاروباریوں، تاجروں، دکانداروں اور مزدوروں کے سامنے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

لہذا آر اے سی نے رمضان میں اعلان کیا تھا کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر تین دن تک کمیٹی کے دفتر پر راشن تقسیم کیا جائےگا۔ لہذا آر اے سی کے تمام عہدے داران اور کارکنان نے شہر کے تمام ضرورت مندوں اور غریبوں کو راشن کے پیکٹ تقسیم کیے اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے دعا کریں اور ایک دوسرے کی مدد کے لیے جوش و جزبہ سے تیار رہیں۔ ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کرنے کا کام اپنی ذمہ داری سمجھیں، نہ کہ کوئی احسان۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد کے غیور نوجوانوں کا مثالی اقدام

کمیٹی کے قومی صدر مولانا عدنان رضا خاں قادری نے کہا کہ یہ دور تمام عالمِ اسلام کے لیے امتحان کا دور ہے۔ ایک طرف جہاں ہم کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.