ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے مہاویر چوک پر راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ کی ہدایت پر کسانوں کی حمایت میں لوک دل کارکنوں نے زرعی بل واپس لینے کے مطالبے پر بی جے پی ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور ممبران اسمبلی کے گھروں پر سیاہ پرچموں کے ساتھ گھیرنے اور سیاہ پرچموں سے احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس بات کو لیکر آر ایل ڈی کے ضلعی صدر کی قیادت میں آر ایل ڈی کارکنان ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔ لیکن پولیس کی بھاری نفری نے آر ایل ڈی کارکنوں کو سڑک پر آگے بڑھنے سے روک دیا۔ آر ایل ڈی کے اس مظاہرہ میں کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ مظاہرہ ختم ہوا، آر ایل ڈی کے ضلعی صدر نے یہ اعلان کیا کہ 13 جنوری کو کسانوں کے احتجاج میں آر ایل ڈی کی حمایت میں دلّی جائیں گے۔
واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے جاری کسانوں کی احتجاجی تحریک میں کسانوں اور مرکزی حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات میں ابھی تک کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ اس احتجاج میں ریاست کے ہی نہیں بلکہ ہریانہ اور راجستھان کے کسان بھی ہزاروں کی تعداد میں شریک ہیں۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ کی ہدایت پر آج راشٹریہ لوک دل کارکنوں نے منصوبہ بند پروگرام کے تحت احتجاج کرنے کے لئے بی جے پی ممبران، وزراء اور ممبران اسمبلی کے گھروں کو کالے جھنڈے سے گھیرنا شامل تھا۔ لیکن ضلعی انتظامیہ نے اس تحریک کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر بیریکیڈ لگاکر سڑک بند کردی۔ صرف یہی نہیں، اہم سڑکوں پر پولیس فورس لگا کر شہر کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا۔
جیسے ہی آر ایل ڈی کارکنان ہاتھوں میں کالے جھنڈے لے کر سڑکوں پر اترے، پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا اور جھڑپوں اور نوک جھک کی وجہ سے، آر ایل ڈی کارکن سڑکوں کے بیچ بیٹھ گئے اور برہمی کا اظہار کیا، ساتھ ہی زرعی بل کی واپسی کے مطالبے کو دُہرایا۔
آر ایل ڈی کے ضلعی صدر اجیت راٹھی نے اعلان کیا کہ کسان کی جاری تحریک میں آر ایل ڈی کارکنوں کے ذریعہ مظفر نگر سے کوچ کریں گے۔