مرکزی حکومت کے ذریعے جاری کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاج ہورہے ہیں۔ نوجوان طبقہ جو فوج میں بھرتی کیلئے تیاری کر رہا تھا وہ اس اسکیم کے خلاف سڑکوں پر اتر آیا ہے اور اس اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دیگر ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں بھی احتجاج کیا گیا۔ یہاں راشٹریہ لوک دل کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کو میمورنڈم بھیجا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس سکیورٹی تعینات تھی۔ Students Take to the Streets Against Agnipath Scheme
راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران کہا کہ 'اگنی پتھ نام سے جو اسکیم شروع کی جا رہی ہے اس حکومت فوری طور پر واپس لے کیونکہ اس میں نوجوانوں کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ محض چار سال بعد اس ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد نوجوان بے روزگار ہوجائیں گے۔ Nationwide Protests Against Agnipath Scheme