ETV Bharat / state

نوئیڈا: راشٹریہ لوک دل کی پریس کانفرنس

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ترلوک تیاگی نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی۔

راشٹریہ لوک دل کا نوئیڈا میں پریس کانفرنس

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 3:43 PM IST

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کو لے کر راشٹریہ لوک دل آئندہ 31 اکتوبر کو پٹیل جینتی کے موقع پر دارالحکومت لکھنؤ میں اپنا ویژن ڈکیومنٹری (انتخابی منصور) جاری کرے گی۔ پارٹی کے قومی صدر جینت چودھری اسے جاری کریں گے۔

اس سلسہ میں راشٹریہ لوک دل کے جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی نے اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک پریس کانفرنس کی۔

راشٹریہ لوک دل کا نوئیڈا میں پریس کانفرنس

اس دوران ترلوک تیاگی نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت لوگوں کو پاکستان اور طالبان میں الجھا کر رکھنا چاہتی ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ رہی ہے کہ لوگوں نے مودی جی کو مہنگائی مودی کہنا شروع کر دیا ہے۔'

اس کے علاوہ یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے تیاگی نے کہا کہ 'یوگی حکومت نے اتر پردیش کے لوگوں سے جھوٹ بولا ہے اور اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔'

کسانوں کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ کسان اپنے حقوق کے لیے 11 ماہ سے سڑکوں پر ہیں اور حکومت انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: دہلی: بھارت میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں: فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ

اس کے علاوہ آئندہ اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ترلوک تیاگی نے کہا کہ 'راشٹریہ لوک دل پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی۔ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔جس کا خمیازہ اسے بھگتنا ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.