ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں بھی نہیں مل رہا ہے مستحق افراد کو راشن

اترپردیش کے رامپور میں لاک ڈاون کے دوران بھی غریب و مستحق افراد کو راشن نہیں مل پارہا ہے۔ حالانکہ ضلع مجسٹریٹ کی سخت ہدایات کے باوجود بھی راشن ڈیلر خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو راشن نہیں دے رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں بھی نہیں مل رہا ہے مستحق افراد کو راشن
لاک ڈاؤن میں بھی نہیں مل رہا ہے مستحق افراد کو راشن
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 7:57 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کی تدبیر کے طور پر جاری ملک گیر لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ پیشانی کا سامنا خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو کرنا پڑرہا ہے۔

دراصل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کام بند ہو جانے سے خط افلاس سے نیچے کی زندگی گزار رہے کنبوں کے لیے یہ وقت مزید تکلیف کا باعث بن گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں بھی نہیں مل رہا ہے مستحق افراد کو راشن

ایک طرف جہاں کام بند ہوجانے سے ان کے پاس اپنے کنبہ کے لیے راشن جمع کرنے تک کا پیسہ نہیں ہے تو وہیں رامپور میں غریب کنبوں کے لیے سرکاری اسکیموں کے تحت کنٹرول ریٹ پر ملنے والا راشن بھی بہت کم ہی افراد کو دستیاب ہو رہا ہے۔

یہ غریب افراد مسلسل سرکاری دفاتر کے چکر بھی کاٹ رہے ہیں لیکن کہیں سے انھیں کوئی راحت حاصل نہیں ہو رہی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ رامپور نے خصوصی طور پر غریب اور بے سہارا افراد کے لیے محکمہ غذائی اجناس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن ضرورت مندوں کے راشن کارڈ اب تک نہیں بنے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران انھیں راشن دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

انتظامیہ نے اپنی ہدایات میں یہ بھی کہا تھا کہ غذائی اجناس سے متعلق افسران 36 گھنٹوں میں ان لوگوں کو راشن کارڈ مہیا کرائیں لیکن اگر ان ضرورت مندوں کی مانیں تو محکمہ غذائی اجناس کے ملازمین ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں کیونکہ وہ مستحق افراد کے راشن کارڈ نہیں بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے انھیں کو راشن نہیں مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.