معاملہ دو الگ الگ فرقے کا ہونے کے سبب گاؤں میں کشیدگی ہے جس کے سبب پولیس مسلسل کارروائی میں لگی ہوئی ہے۔
پولیس نے کئی گھنٹوں تک ملزم سے تفتیش بھی کی۔کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی 14 سالہ لڑکی اتوار کی رات اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے لڑکی کو برآمد کر لیا جبکہ نوجوان موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے لڑکی کے والد کی شکایت پر ملزم عارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گاؤں والوں نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چونکہ معاملہ دو الگ الگ فرقوں سے منسلک ہے اسلئے پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔
منگل کے روز انسپکٹر یگ دت شرما کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جھبیرن گاؤں کے قریب جنگل میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے ملزم عارف کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو کوتوالی پہنچے ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاگیا ہے۔