ETV Bharat / state

چنمیانند کی سی جے ایم کورٹ میں پیشی - Rape Accused Chinmayanan

کورٹ نے اِنویسٹی گیٹر کو مقدمے سے متعلق تمام دستاویزات 16 دسمبر کو دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔ عدالت نے چنمیانند کی اگلی پیشی کے لئے 16 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔

Rape Accused Chinmayanand Appears In UP Court
چنمیانند کی سی جے ایم کورٹ میں پیشی
author img

By

Published : Nov 30, 2019, 11:15 PM IST

قانون کی طالبہ کی جانب سے جنسی استحصال وعصمت دری کے الزام میں شاہجہاں پور جیل میں قید سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند کو سنیچر کو پولیس نے سخت سیکورٹی کے درمیان چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

چنمیانند کے وکیل اوم سنگھ نے بتایا کہ پیشی کے دوران کیس ڈائری کی آدھی ادھوری نقل انہیں دستیاب کرائی گئی تھی۔ آدھے ادھورے دستاویز ملنے پر ان کو دوبارہ عرضی دی گئی جس پر کورٹ نے اِنویسٹی گیٹر کو مقدمے سے متعلق تمام دستاویزات 16 دسمبر کو دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔ اوم سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے چنمیانند کی اگلی پیشی کے لئے 16 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔
سوامی چنمیا نند پر ان کے لاء کالج کی ایک طالبہ نے جنسی استحصال و عصمت دری کے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ایس آئی ٹی نے ملزم سوامی چنمیانند کو 20 ستمبر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

ایس آئی ٹی کی جانب سے چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد یہ ان کی دوسری پیشی تھی۔ چنمیا نند کو سنیچر کی صبح سخت سیکورتی کے درمیان جیل سے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ضروری قانونی چارہ جوئی پوری کرنے اور فائل پر دستخط کرنے کے بعد پولیس نے چنمیا نند کودوباہ جیل میں داخل کردیا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.