پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے چندوکھی گاؤں باشندہ ستا دین اپنے اہل خانہ کے ساتھ گود بھرائی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے بڑا کچھرا گاؤں گئے ہوئے تھے۔ تقریب کے بعد سبھی لوگ آگ جلا کر اس کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے۔ اس درمیان اچانک نشے میں مست ایک ڈرائیور نے بولیرو سے آگ تاپ رہے لوگوں کے اوپر چڑھا دیا۔
اس حادثے میں چھیدی (40) اور اس کے چھوٹے بھائی رمیش (36) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بولیرو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔