ETV Bharat / state

رامپور کی پتنگ صنعت متاثر، کاریگر تنگدستی کا شکار - رامپور کی خبریں

پتنگ سازی میں رامپور کو ایک خاص پہچان حاصل ہے جبکہ اسے یہاں کی روایتی صنعت بھی کہا جاتا ہے۔ پتنگ شائقین نے پتنگ بازی کے لیے جان لیوا چائنیز مانجھا استعمال کرکے رامپور کی اس روایتی صنعت کو کافی متاثر کیا ہے۔ کاروباری سے لیکر کاریگر تمام افراد بے روزگار ہورہے ہیں۔

رامپور کی پتنگ صنعت متاثر
رامپور کی پتنگ صنعت متاثر
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 6:31 PM IST

اترپردیش میں چائنیز مانجھے پر پابندی عائد کرنے کے بعد رامپور کی پتنگ صنعت پر اس کے کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی سختی کے بعد پتنگ کی خرید و فروخت میں بھاری کمی دیکھی جارہی ہے جس سے پتنگ سازی کے کام والے کاریگر اور کاروباری تنگدستی کے شکار ہیں۔

رامپور کی پتنگ صنعت متاثر

گزشتہ دنوں چائنیز مانجھے کی وجہ سے پیش آئے واقعات کے بعد انتظامیہ نے سختی برتی ہے۔ چائنیز مانجھے کا استعمال کرنے کی وجہ سے متعدد لوگ مانجھے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں ایک دردناک واقعہ میں 3 سالہ معصوم بچی آمنہ کی چائنیز مانجھے سے گردن کٹ گئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جونپور: ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی سے خاص بات چیت

پولیس نے چائنیز مانجھا استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم چلاکر ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ لگایا جس کے بعد عوام میں خوف ماحول پیدا ہوگا اور بڑے پیمانہ پر پتنگ کی خرید و فروخت میں کمی آئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پتنگ بنانے والے کاریگروں نے اپنا درد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ سازی ہی ان کا ذریعہ معاش تھی لیکن پتنگ کی مانگ میں آئی بھاری کمی کی وجہ سے وہ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ پتنگ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ وہ چائنیز مانجھے کے خلاف ہیں اس پر ضرور روک لگنی چاہیے لیکن سادے مانجھے سے پتنگ اڑانے والوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.