ETV Bharat / state

رامپور: ربیع الاول کی مناسبت سے مسلم خواتین نے دیا رحمت کا پیغام

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 5:47 PM IST

ہر سال کی طرح اس برس بھی ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج کے کارکنان پیغمر اسلام رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی خصوصی جدوجہد میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ رامپور میں ورک کی خاتون ونگ کی کارکنان نے برادران وطن کو تحائف پیش کرتے ہوئے رحمت کا پیغام دیا۔

ربیع الاول کی مناسبت سے مسلم خواتین نے  دیا رحمت کا پیغام

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک تنظیم کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کے پیغام توحید کو عام کیا جارہا ہے۔ تنظیم کے مرد ممبران کے ساتھ خواتین ممبران بھی پیغام رحمت کو عام کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہیں۔

ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج کے کارکنان پیغمر اسلام رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی خصوصی جدوجہد میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ رامپور میں ورک کی خاتون ونگ کی کارکنان نے سول لائنس میں واقع سبزی بازار پہنچ کر برادران وطن کو تحائف پیش کرتے ہوئے رحمت کا پیغام دیا۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ: 12 ربیع الاول پر جلوس محمدی نکالنے کا اعلان

ان خواتین کے پیغام رحمت سے مقامی خواتین بھی کافی متاثر نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے جذبات کا کچھ اس طرح سے اظہار کیا۔ایک مقامی خاتون سریتا سکسینا نے کہا کہ میں ان برقعہ پوش خواتین کے کام سے کافی متاثر ہوں یہ جس طرح سے آپسی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہیں، اس کی ہمارے سماج کو کافی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر یہ کام کرنا چاہیے۔ وہیں، انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ رہنما ہندو اور مسلمانوں کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کی قدیم روایت رہی ہے کہ ہندو اور مسلمان سب آپس میں مل کر رہتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالم اسلام میں ربیع الاول کے ماہ کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ 12 ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح سے دنیا والوں کے لیے رحمت کے کام کیے، لوگوں کو اپنے حسن اخلاق سے اپنا گرویدہ بنا لیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے قرآن مجید میں آپؐ کو رحمت اللعالمین کا خطاب دیا۔

اسی مناسبت سے ورک تنظیم جہاں 12 ربیع الاول کو عالمی سطح پر یوم رحمت کا اہتمام کرتی ہے وہیں اس پورے ماہ میں مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.