ETV Bharat / state

رامپور: حضورﷺ کے اسوہ کو عام کرنے کی ضرورت

اتراکھنڈ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا نوری نے سیرتِ مصطفےﷺ کے موضوع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ہم نے محمدﷺ رحمت اللعلمین بناکر بھیجا ہے۔

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:51 AM IST

تقریب
تقریب

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے شاہ بیگم میرج ہال میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے جلسہ سیرت النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں اتراکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا زاہد رضا نوری نے سیرت النبی کے موضوع پر خطاب کیا۔

تقریب

مولانا زاہد رضا نوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ ہم نے محمدﷺ کو رحمت اللعلمین بناکر بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیرت کے پیغام کو عام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں نے آج اپنے اس فرض منصبی کو بھلا دیا ہے اور دین سے ہٹ کر غیروں کے طریقوں کو اپنانے میں اپنی شان سمجھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

رامپور: اردو کالونی میں آبی صورتحال تشویشناک

جلسہ سیرت النبی کے موقع پر نعت خوانی کی محفل بھی آراستہ کی گئی۔ آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں کے شکریہ کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.