روس۔یوکرین تنازع Russia-Ukraine Conflict کے درمیان ریاست اترپردیش کے رامپور سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی دو طالبات نے ویڈیو شیئر کرکے حکومت ہند سے مدد کی درخواست کی ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یوکرین میں موجود ہزاروں طلباء بحفاظت بھارت واپسی کے لیے مسلسل مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ بھارت کے متعدد طلباء ایسے ہیں جو اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں، ان میں رامپور کی بھی طالبات ہیں جنہوں نے ویڈیو جاری کرکے حکومت ہند سے مدد کی فریاد کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ طالبات یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے دیر شام سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک ویڈیو شیئر کی اور مدد کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو شہزا عثمان اور انزلا سیفی نے کہا کہ یہاں(یوکرین میں) حالات بہت سنگین ہیں، چاروں طرف صرف بمباری کی آواز آتی ہے۔ گھر کے لوگ پریشان ہیں، اس لیے حکومت ہند جلد از جلد یہاں مقیم بھارتی شہریوں کو باہر نکالے۔
اس دوران ضلع انتظامیہ رامپور نے ایمرجنسی نمبر جاری کرکے متاثرین کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
رامپور کلیکٹریٹ کے این آئی سی کے کنٹرول روم نمبر:
9871316731
9068309528
9068302632