اترپردیش کے رامپور میں آئے زبردست سیلاب کی وجہ سے سیلاب زدگان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان میں سے ایک اجے پال نامی شخص بھی ہے جو دریائے کوسی کے لالپور ڈیم پر ملازم ہے۔
رات کی ڈیوٹی کے وقت اچانک ڈیم ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس نے دیوار کا سہارا لیکر اسی پر پوری رات گزاری۔
رامپور میں آئے سیلاب سے کئی گاؤں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لالپور گاؤں میں واقع دریائے کوسی کے ڈیم پر ملازمت کرنے والے ایک شخص کو دیوار پر بیٹھ کر رات گزارنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:گریٹر نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں پانی جمع
اطلاعات کے مطابق اجئے پال نامی شخص لالپور ڈیم پر رات کی ڈیوٹی کر رہا تھا پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اچانک ڈیم کا ایک گیٹ ٹوٹ گیا۔ جب اجئے پال نے دیکھا کہ اب یہاں اپنے آپ کو بچانا مشکل ہے تو وہ اپنے دفاع کے لئے ایک اونچی دیوار پر چڑھ گیا۔ اس دوران اس نے کئی لوگوں کو مدد کے لئے فون کیا لیکن جب کوئی نہیں پہنچا تو پوری رات اس کو دیوار پر ہی رہ کر گزارنی پڑی۔
اجئے پال نے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں اس کو سانپ اور دیگر کیڑے مکوڑوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ صبح ہونے پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچی اور اس کو وہاں سے ریسکیو کرکے لائی۔ اجئے پال نے صحیح سلامت محفوظ مقام پر لانے کے لئے ریسکیو ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس نے کہا کہ اس کو دوبارہ نئی زندگی ملی ہے۔