ETV Bharat / state

رامپور: پولیس کے ذریعہ پٹائی کے بعد صفائی ملازمین کا ہنگامہ - کورونا وائرس

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں پولیس کی زیادتیوں سے تنگ آکر صفائی نے ملازمین میونسپلٹی دفتر پہنچ کر اتر پردیش پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

صفائی ملازمین کا ہنگامہ
صفائی ملازمین کا ہنگامہ
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 3:54 PM IST

کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور اس دوران بے وجہ گھروں سے نکلنے والوں کو پولیس بری طرح پیٹ رہی ہے اس دوران اتر پردیش کے شہر رامپور مین سرکاری صفائی ملازم کی پولیس کے ذریعہ پٹائی کے بعد صفائی ملازمین نے ہنگامہ آرائی کی۔

صفائی ملازمین کا ہنگامہ، ویڈیو

اس دوران انہوں نے ایسے پولیس اہلکاروں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا جو بے وجہ صفائی ملازمین کو راستوں میں روک روک پٹائی کرتے ہیں۔

اس موقع پر سی او سٹی نے صفائی ملازمین کو سمجھا بجھا کر معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران رامپور سے مسلسل ایسی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار، لوگوں کو بے وجہ بھی پریشان کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے کے لیے جاری کردہ پاس ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو پولیس کی مبینہ پٹائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کبھی دیگر ملازمین کو پریشان کرنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک معاملہ آج اس وقت سامنے آیا جب بڑی تعداد میں صفائی ملازمین کام چھوڑ کر میونسپلٹی دفتر کے باہر اکٹھا ہو گئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر صفائی ملازم کی پٹائی لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔

اس دوران سی او سٹی وِدیا کشور شرما نے موقع پر پہنچ کر صفائی ملازمین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن تمام ملازمین خاطی پولیس اہلکاروں کو برخاست کرنے کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔

صفائی ملازمین کے مطالبے پر سٹی سی او نے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.