ETV Bharat / state

Rampur Sadar Bypoll Results اعظم خان کے گڑھ میں کمل کھلا - بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کامیاب

رامپور صدر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کو 34112 ووٹوں سے شکست دے دی۔ BJP's Akash Saxena win rampur sadar seat

Rampur Sadar bypoll Results 2022: BJP's Akash Saxena win rampur sadar seat
اعظم خان کے گڑھ میں کمل کھلا
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 4:26 PM IST

رام پور: اعظم خان کے گڑھ رام پور میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی امیدوار عاصم راجہ کو 34112 ووٹوں سے شکست دے دی۔ آکاش سکسینہ کی جیت سے بی جے پی کارکنوں میں جوش کی لہر دوڑ ہے۔ بتادیں 28ویں راؤنڈ تک بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کو 56853 ووٹ ملے اور ایس پی کے عاصم راجہ کو 42655 ووٹ ملے۔ وہیں 26ویں راؤنڈ تک بی جے پی کے آکاش سکسینہ کو 50,435 ووٹ ملے، ایس پی کے عاصم راجہ کو 38,632 ووٹ ملے۔ 26ویں راؤنڈ میں بی جے پی 11,803 ووٹوں سے آگے تھی۔ وہیں 25ویں راؤنڈ میں بی جے پی کے آکاش سکسینہ کو 47505 ووٹ ملے، ایس پی کے عاصم راجہ کو 36440 ووٹ ملے۔ BJP's Akash Saxena win rampur sadar seat

واضح رہے رام پور صدر اسمبلی سیٹ اعظم خان کی رکنیت منسوخ ہونے کی وجہ سے خالی تھی۔ اس سیٹ پر ایس پی کی جانب سے عاصم راجہ میدان میں تھے۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے تھا۔ آکاش سکسینہ کو اعظم خان کا سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔ آکاش سکسینہ اعظم کے خلاف کئی مقدمات میں مدعی ہے۔ رام پور میں صدر میں 10 اور کھٹولی میں 14 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ یہ انتخاب اعظم خان کی تقریر کے حوالے سے بھی بحث میں رہا۔

مزید پڑھیں:

ظلم کی داستاں بیاں کرتے کرتے رو پڑے اعظم خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.