ETV Bharat / state

اترپردیش: دینی مدارس کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کا کیا اہتمام - دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ

اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے طلبہ کو یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت سے متعلق تفصیلی معلومات دیں۔

دینی مدارس کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کا کیا اہتمام
دینی مدارس کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کا کیا اہتمام
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 9:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST

رامپور میں واقع مدرسہ فیض العلوم میں ہر برس کی طرح امسال بھی یوم جمہوریہ کا اہتمام پورے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔

اس موقع پر علماء کرام اور دانشواران قوم و ملت نے طلبہ کے سامنے یوم جمہوریہ کی تاریخی حیثیت بیان کرتے ہوئے ملک کے آئین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے آئین کی پاسداری اور ملک کی جمہوریت کو بچانے اور اس کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے جزبہ کو بیدار کرنے پر زور دیا۔

وہیں حامد انٹر کالج کے سابق پرنسپل ماسٹر اسرار احمد نے ملک کو جمہوری ملک بنانے میں علماء کرام کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں علماء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس ملک کو صحیح معنی میں ایک جمہوری ملک بنایا۔

معروف عالم دین مولانا محمد زماں باقری نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے لوگوں کو حب الوطنی کا پیغام دیا۔اس موقع پر طلبہ نے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے اپنے عزائم کا بھی اظہار کیا۔

دینی مدارس کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کا کیا اہتمام

واضح ہو کہ 26 جنوری سنہ 1950 کو ملک کا آئین نافذ ہوا تھا، آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی صدارت میں تیار کردہ یہ دستور جب ملک میں نافذ ہوا تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اسی خوشی کو ظاہر کرنے کے لیے اور نئی نسلوں تک اس کے پیغام کو پہنچانے کے مقصد سے پورے ملک میں اس تاریخ کو یادگار بنانے کے لیے یوم جمہوریہ کے طور پر اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے طلبہ و کو یوم جمہوریہ کی اہمیت و افادیت سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔

Body:وی او۔۱
رامپور میں واقع مدرسہ فیض العلوم میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کا اہتمام پورے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام اور دانشواران قوم و ملت نے طلبہ کے سامنے یوم جمہوریہ کی تاریخی حیثیت بیان کرتے ہوئے ملک کے آئین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے آئین کی پاسداری اور ملک کی جمہوریت کو بچانے اور اس کو مضبوط کرنے کے لئے جزبہ کو بیدار کرنے پر زور دیا۔
بائٹ: مولانا اسلم جاوید قاسمی، مہتمم مدرسہ فیض العلوم
وی او۔۲
وہیں حامد انٹر کالج کے سابق پرنسپل ماسٹر اسرار احمد نے ملک کو جمہوری ملک بنانے میں علماءکرام کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں علماء نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر اس ملک کو صحیح معنی میں ایک جمہوری ملک بنایا۔
بائٹ: ماسٹر اسرار احمد، سابق پرنسپل حامد انٹر کالج
وی او۔۳
معروف عالم دین مولانا محمد زماں باقری نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک واسیوں کو حب الوطنی کا پیغام دیا۔
بائٹ: مولانا محمد زماں باقری، معروف عالم دین
وی او۔۴
اس موقع پر طلبہ نے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے اپنے عزائم کا بھی اظہار کیا۔
بائٹ: محمد انس، طالب علم

Conclusion:وی او۔۵
واضح ہو کہ 26 جنوری 1950 کو ملک کا آئین نافذ ہوا تھا۔ آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی صدارت میں تیارکردہ یہ دستور جب ملک میں نافذ ہوا تو پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسی خوشی کو ظاہر کرنے کے لئے اور نئی نسلوں تک اس کے پیغام کو پہنچانے کے مقصد سے پورے ملک میں اس تاریخ کو یادگار بنانے کے لئے یوم جمہوریہ کے طور پر اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.