ETV Bharat / state

رامپور: آئی جی کی پریس کانفرنس، متعدد اہم اعلان

author img

By

Published : Oct 23, 2019, 11:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع پولیس لائن میں مراد آباد کے آئی جی رمت شرما نے پریس کانفرنس میں کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا اور پولیس نظام کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

مراد آباد کے آئی جی رمت شرما

مراد آباد منڈل کے آئی جی رمت شرما رامپور پہنچے، جہاں انہوں نے پولیس نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے سماج کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ہی میڈیا کے نمائندوں سے مشورے لیے ساتھ ہی رامپور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے بھی بات چیت کی گئی۔

مراد آباد کے آئی جی رمت شرما ، ویڈیو

اس موقع پر انہوں نے مختلف مشوروں پر غور و خوض کرنے کے بعد متعدد اعلانات کئے جس میں پولیس انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی بات شامل تھی۔

اس کے علاوہ رامپور کے بازاروں میں ٹریفک کی وجہ سے ہونے والی دشواری سے نجات کے لیے کچھ روز کے لیے ون وے کا فارمولا نافذ کرکے تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اگر یہ عمل کامیاب ہوا تو اسے مستقل نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو آئی جی رمت شرما از خود ای رکشا میں بیٹھ کر بغیر کسی سکیورٹی عملے کے رامپور کے بازاروں کو دورہ کر کے ٹریفک نظام کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے کام کا بھی جائزہ لیا تھا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع پولیس لائن میں آئی جی مرادآباد منڈل رمت شرما نے پریس کانفرنس میں کیا کئی اہم فیصلوں کا اعلان۔ پولیس نظام کو بہتر بنانے کے لئے کیا بنایا جائے گا پروگرام۔

Body:وی او
آئی جی مرادآباد منڈل رمت شرما آج رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے پولیس نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے سماج کی دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ ہی میڈیا کے نمائندوں سے مشورے لیے۔ ساتھ ہی رامپور میں ٹریفک نظام کو چست و درست بنانے کے مقصد سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مشوروں پر غور و خوض کرنے کے بعد اعلانات کئے کہ وہ جلد ہی پولیس انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کریں گے۔ ساتھ ہی رامپور کے بازاروں میں ٹریفک کی دشواری سے نجات کے لئے کچھ دن ون وے کا فارمولا لاگو کرکے تجربہ کریں گے۔ اگر یہ بہتر رہے گا تو اس کو نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو آئی جی رمت شرما خود ای رکشہ میں بیٹھ کر بغیر کسی سکیورٹی عملے کے رامپور کے بازاروں میں گھومے تھے۔ جہاں انہوں نے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا تھا۔ ساتھ ہی پولیس اہلکاروں کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.