رامپور میں پنچایت انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ ضلع کے 5 مقامات پر تقریباً 202 کاؤنٹنگ ٹیبل کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ایسے میں پرامن طریقہ سے ووٹوں کی گنتی کا عمل پولیس کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
پولیس کپتان شگن گوتم نے بتایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر 200 میٹر کے احاطہ میں بغیر پاس کے کسی کا بھی داخلہ ممنوع رہے گا۔ ووٹوں کی گنتی راؤنڈ کی اساس پر کی جائے گی تاکہ غیرضروری بھیڑ سے بچا جاسکے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ اعلان کیا جائے گا تاکہ لوگوں ایک جگہ جمع ہونے نہ دیا جائے۔
شگن گوتم نے بتایا کہ امیدوار اور ایجنٹ کاؤنٹنگ ہال کے اندر پرامن ماحول بنائے رکھیں گے جبکہ اگر کسی شخص کی جانب سے کوئی مسئلہ پیدا کیا جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ایس پی رامپور نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ ہر کسی کو ماسک کا استعمال کرنے لازمی ہوگا، تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی اور اگر کسی کو بخار یا زکام ہوگا اسے ووٹوں کی گنتی کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل کے بعد کسی بھی پارٹی کو فتح یا جشن جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔