ETV Bharat / state

رامپور: موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولت

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں جہاں دیگر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری وہیں لوگوں کو نقد پیسوں کے لیے اے ٹی ایم مشین تک باہر روڈ پر نہ جانا پڑے اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے موبائل اے ٹی ایم کی سہولت گھر گھر پہنچانے کا نظم کیا ہے۔

موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولت
موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولت
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 12:37 PM IST

کورونا وائرس جیسی جان لیوا بیماری سے بچنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مسلسل اس بات کو بھی یقینی بنانے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عوام کی ضروریات ان کے گھروں تک پہنچائی جائے لیکن خریداری بھی بغیر پیسوں کے ممکن نہیں ہے اور لوگ پیسوں کے لیے اے ٹی ایم مشین کا رخ کر رہے ہیں۔

موبائل اے ٹی ایم وین کی سہولت، ویڈیو

تاہم اس کے لیے رامپور کے ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے لوگوں کی اس اہم ضرورت کا خیال کرتے ہوئے موبائل اے ٹی ایم وین کا نظم کیا ہے۔

یہ موبائل اے ٹی ایم وین شہر کے مختلف مقامات پر جاتی ہے جہاں وہ ہر مقام پر دو گھنٹے رکتی ہے لیکن ضرورت مند لوگوں کو اس بات کی خبر کیسے ہو کہ یہ اے ٹی ایم وین کن اوقات میں کہاں رہے گی؟ اس تعلق سے موبائل اے ٹی ایم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ٹھہرنے کے مقامات اور اوقات کی فہرست اخباری اشتہارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ فراہم کر دی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی اس کی مکمل معلومات کی فہرست اس گاڑی پر بھی چسپاں کر دی گئی ہے۔

حالانکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اے ٹی ایم کی سہولت کے لیے چلائی جا رہی موبائل اے ٹی ایم وین کبھی محلوں اور کالونیوں میں نظر نہیں آتی ہے اگر یہ گاڑی اندورن محلہ اور کالونیوں میں پہنچے تو لوگ اس سے آسانی سے استفادہ کر سکتے ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے باہر سڑکوں پر بیٹھے پولیس اہلکار ان کو نکلنے ہی نہیں دیتے ہیں تو وہ کس طرح اس کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.