ETV Bharat / state

رامپور: مدرسہ کے استاد رکشہ چلانے پر مجبور - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے بند رہنے کی وجہ سے درس و تدریس سے وابستہ افراد کی زندگی پر اس کے کتنے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریاست اترپردیش کے رامپور کے تحصیل ٹانڈہ میں دینی مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دینے والے عابد زندگی بسر کے لئے ای رکشہ چلا رہے ہیں۔

مدرسہ کے استاد رکشہ چلانے پر مجبور
مدرسہ کے استاد رکشہ چلانے پر مجبور
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 8:56 AM IST

کورونا کے سبب مسلسل تعلیمی ادارے بند رہنے کے سبب سب سے زیادہ منفی اثر دینی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد پر پڑا ہے۔ رامپور کا ٹانڈہ علاقہ جو مدرسوں کا شہر کہلاتا ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ برسوں سے مدارس بند ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کے سامنے اب معاش کا مسئلہ در پیش ہے۔

ٹانڈہ کے رہنے والے محمد عابد ایک دینی مدرسہ سے فارغ ہیں اور فی الحال دارالعلوم غازی آباد کے مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جس سے ان کا گذر بسر چل رہا تھا۔ لیکن کورونا نے اب ان کو رکشہ چلانے پر مجبور کر دیا ہے۔

رکشہ چلانے پر مجبور

محمد عابد کا کہنا ہے کہ وہ معمولی سی تنخواہ پر مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے پاس اتنی رقم بھی نہیں ہے کہ وہ اپنا کوئی دوسرا کام کر سکیں۔ اسی لئے وہ کرائے پر ای رکشہ لےکر چلانے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:'مدارس کے اساتذہ کی مدد کے لیے وقف بورڈ کو آگے آئے'

جب ان سے یہ پوچھا کہ ای رکشے چلانے سے انہیں کتنی آمدنی ہو تی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ روزمرہ کا خرچ اس سے نکل جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.