ETV Bharat / state

رامپور: سیجنی نانکار گاؤں کے بچے آن لائن تعلیم سے محروم

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:32 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران جب پرائیویٹ اسکولوں نے آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا تو اتر پردیش حکومت کے تعلیمی شعبہ نے بھی اس بات کے دعوے کئے کہ حکومت کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو بھی آن لائن درس و تدریس کے ذریعہ تعلیم سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ بچوں کی پڑھائی منقطع نہ ہو۔

سیجنی نانکار گاؤں کے بچے آن لائن تعلیم سے محروم

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن سے قبل ہی ریاست اترپردیش حکومت کے تعلیمی شعبے کی جانب سے مارچ کے شروع ہفتہ میں ہی تعلیمی اداروں میں تالے لگا دیے گئے تھے۔ 24 مارچ سے جب مکمل طور پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا تب سے ابتک ملک کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے اسی حالت میں بند ہیں۔

اس دوران پرائیویٹ اسکولوں نے ایک اچھی پہل کرتے ہوئے آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ جس میں طلبا و طالبات نے پوری دلچسپی کے ساتھ اپنی آگے کی پڑھائی کو جاری کیا۔

وہیں پرائیویٹ اسکولوں کی دیکھا دیکھی ریاستی حکومت کے تعلیمی شعبہ نے اپنے پیغامات کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی آن لائن درس و تدریس کے ذریعہ تعلیم دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: قربانی سے متعلق یو پی پولیس کی ہدایات

لیکن سرکاری تعلیمی شعبہ کے افسران کے ان دعوؤں کی حقیقت جاننے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ رامپور کے ایک گاؤں سیجنی نانکار گئے اور وہاں قائم ایک سرکاری اسکول کے نزدیک آبادی میں پہنچے تو وہاں کے تقریباً تمام ہی لوگوں نے یک زبان ہوکر یہ بتایا کہ ابھی تک ان کے پاس اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے کہ بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے گی اور اگر اسکول کی جانب سے ایسا کوئی پروگرام بن بھی جاتا تو ان کے پاس نہ تو اسمارٹ فون ہے اور نہ ہی لیپ ٹاپ وغیرہ جیسی کوئی تکنیک ہے جس سے وہ آن لائن اپنے بچوں کو پڑھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.