لاک ڈاؤن کے دوران طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے تعلیمی اداروں میں دو دو گھنٹوں کے لیے ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جہاں ان کو انتظامیہ کی جانب سے فی مریض 250 روپے تک فیس لینے کی اجازت ہے۔
اس میڈیکل کیمپس کے ڈاکٹرس میں سے بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر حماد بھی ہیں لیکن وہ کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران رامپور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے یہاں کے تعلیمی اداروں میں ڈاکٹرز کو مدعو کرکے ان سے طبی خدمات لی جا رہی ہیں۔
کلینکس پر سوشل ڈسٹینس(سماجی فاصلہ) قائم نہیں ہو پانے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے کیمپس میں ہر روز دو دو گھنٹے کے لیے ان ڈاکٹرز کو بلایا جاتا ہے۔ اپنی طبی خدمات اور مشورہ فیس کے طور پر ان ڈاکٹرز کو 250 روپئے تک فیس لینے کی بھی اجازت ہے
لیکن رامپور میں بچوں کے امراض کے ماہر ایک ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی اپنی طبی خدمات مفت میں فراہم کر رہے ہیں۔
جی ہاں یہ ڈاکٹر حماد ہیں جن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں ایسے میں ان کا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دے رہا ہے کہ وہ لوگوں سے اپنی مشورہ فیس حاصل کریں۔
وہیں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران میڈیکل سینٹر بنائے گئے اسکول کے ہال کی ناقص حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سینٹر کے لیے جس طرح کے انتظامات کئے جانے چاہئے ویسا یہاں کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ بکھرا ہوا ہے۔ ان کو انتظامیہ کی جانب سے جو اسٹاف دیا گیا تھا وہ یہاں نہیں ہے