ETV Bharat / state

رامپور: پنچایت انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو کسانوں کی حمایت - رامپور

اتر پردیش کے شہر رامپور میں پنچایت چیئرمین انتخاب کے لیے کسان تنظیموں نے سماجوادی پارٹی امیدوار کی حمایت کی۔

سماجوادی پارٹی کو کسانوں کی حمایت
سماجوادی پارٹی کو کسانوں کی حمایت
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 6:27 PM IST

رامپور میں ضلع پنچایت کے صدر کے عہدے کے لیے انتخابات میں زرعی قوانین کے خلاف تقریباً 7 ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ناراض کسانوں نے رامپور کلکٹریٹ پر واقع انتخابی مقام پر پہنچ کر سماجوادی پارٹی کی امیدوار نسرین جہاں کی حمایت کی۔

سماجوادی پارٹی کو کسانوں کی حمایت

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے حکومت سے ناراض کسانوں نے ضلع پنچایت کے چیئرمین کے عہدے کے انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار نسرین جہاں کی حمایت کی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کسان رہنما صابر علی نے کہا کہ زرعی قوانین کو واپس لینے سے متعلق حکومت کسانوں کی بات نہیں سن رہی ہے اس لیے ہم بی جے پی امیدوار کو شکست دینے کے مقصد سے پہنچے۔

اسی طرح کسان روہت نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے ہم پر بہت ظلم کئے ہیں۔ ہم اب مزید برداشت نہیں کر سکتے اس لیے ہم نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کسان رہنما اجے کمار نے ضلع انتظامیہ اور پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے ہیں۔ انتظامیہ بی جے پی امیدوار کو جیت دلانے کے لیے بدعنوانی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن کے باہر کیوں روکا گیا ہے انہیں سینٹر کے اندر بھیجا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.