ETV Bharat / state

رامپور: ضلع ہسپتال کا آئیسولیشن وارڈ گندگی اور بدبو کا مرکز - آئیسولیشن وارڈ گندگی اور بدبو کا مرکز

رامپور کے ضلع ہسپتال میں واقع آئیسولیشن وارڈ گندگی اور بدبو کا مرکز بن چکا ہے۔ کورونا کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ وارڈ مریض کے علاج کرنے کے لیے نہیں بلکہ مزید بیماریاں دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

رامپور: ضلع ہسپتال کا آئیسولیشن وارڈ گندگی اور بدبو کا مرکز؟

author img

By

Published : May 9, 2021, 1:55 PM IST

کورونا وائرس کا قہر پورے ملک میں بدستور جاری ہے۔ ہر روز لاکھوں لوگ اس وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت اور صحتی محکہ وائرس سے بچنے کے لیے عوام کو جہاں دیگر باتوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اسی کےساتھ صاف صفائی کی بھی خصوصی تاکید کی جا رہی ہے۔

رامپور: ضلع ہسپتال کا آئیسولیشن وارڈ گندگی اور بدبو کا مرکز؟

وہیں، رامپور کے سرکاری ہسپتال کا آئیسولیشن وارڈ حکومت کی گائڈلائنس کی دھجیاں خود ہی اڑا رہا ہے۔ جس وارڈ کو خصوصی طور پر کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے اور جہاں ہر روز درجنوں کورونا مریض داخل ہوتے ہیں، اس وارڈ کی حالت دیکھ کر آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں یہاں آپ کا مریض کتنا صحتیاب ہو سکتا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

مریض اور ان کے تیمارداروں کا گندگی اور بدبو سے برا حال ہے۔ کورونا سے متاثر ریٹائرڈ فوجی پرتھوی رائے روتیلا نے بتایا کہ یہاں ان کو داخل ہوئے چار روز ہو چکے ہیں۔ واش روم کافی گندہ ہے۔ انہوں نے کبھی اس کی صفائی ہوتے نہیں دیکھی۔

اس متعلق جب ہم نے سی ایم ایس ڈاکٹر راکیش متل سے بات کی تو انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ یہاں صفائی کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔ سی ایم ایس کی باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ آئیسولیشن میں آخری مرتبہ کب آئے ہوں گے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ گندگی سے بھرا یہ ہسپتال زیادہ بیمار ہے یا یوگی حکومت کا سسٹم؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.