ETV Bharat / state

رامپور: گرفتار مظاہرین کے اہلخانہ کی زبانی

کئ روز سے جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے دوران متعدد افراد پولیس کی مبینہ بربریت کا شکار ہوئی ہیں تو کئی افراد کو پولیس نے تششد کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

گرفتار مظاہرین کے اہلخانہ کی زبانی
گرفتار مظاہرین کے اہلخانہ کی زبانی
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 1:57 AM IST

متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں 21 دسمبر کو مظاہرے کے بعد سے پولیس کی جانب سے مسلسل گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مظاہرین کے اہل خانہ نے پولیس سپرینٹنڈنٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرکے اپنوں کی گرفتاریوں سے متعلق روداد بیان کی۔

گرفتار مظاہرین کے اہلخانہ کی زبانی، ویڈیو

جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن رامپور کے ان متاثرہ کنبوں کے درد کی داستان سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئین میں دیے گئے ان حقوق کی خلاف ورزی پولیس انتظامیہ ہی کرتی نظر آرہی ہے۔

دراصل متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں لیکن مظاہرین کی جس طرح سے گرفتاریاں اترپردیش میں ہو رہی ہیں ایسی کہیں اور نظر نہیں آتی۔

جب رامپور کے پولیس کپتان ڈاکٹر اجے پال شرما سے مقید مظاہرین کے اہل خانہ نے سماجی کارکن فیصل خان لالا کی قیادت میں رہائی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرکے اپنی روداد بیان کی جسے سن کر ہر ذی عقل انسان حیرت زدہ ہو جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.