نو دنوں تک چلنے والی اس رام لیلا میں کورونا کے پیش نظر ناظرین تو نہیں ہوں گے تاہم سوشل میڈا کے مختلف ذرائع سے اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
رام لیلا کا انعقاد کرنے والی تنظیم دہلی کی ہے جو بہت پہلے سے ایودھیا میں رام لیلا کرانے کے لئے کوشاں تھی۔
اسے اجودھیا کی رام لیلا کا نام دیا گیا ہے۔
رام لیلا میں سونو اور ببیتا رام اور سیتا کے کردار ہوں گے جبکہ بندو دارا سنگھ ہنومان ہوں گے۔
رامانند ساگر کے رامائن سیرئیل میں دارا سنگھ نے ہنومان کا کرداد ادا کیا تھا۔
اب اس رام لیلا میں ان کے بیٹے بندو ہنمان کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:'پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ شرمناک'
گورکھپور سے بی جے پی رکن پارلیمان و بھوجپوری کے اداکار روی کشن بھرت تو دہلی سے بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری انگد بنیں گے۔
ایودھیا میں لکشمن قلعہ احاطے میں شام سات بجے سے رات 10بجے تک اس کا انعقاد ہوگا۔