ETV Bharat / state

مرادآباد: ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں - مرادآباد میں پھلوں کی قیمت میں اضافہ

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں پھلوں کی قیمت میں اضافے ہونے کے سبب روزے دار پریشان ہیں۔ یہاں سیب دو سو روپے کلو، کیلا 60 روپے کلو، تربوز پچیس روپے کلو اور انگور سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

مرادآباد:ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 3:58 PM IST

Updated : Apr 28, 2021, 4:06 PM IST

ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ہر روزے دار اپنی افطاری میں پھلوں کا خوب استعمال کرتے ہیں اور اسی مہینے پھلوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ویڈیو

اس مقدس مہینے میں جہاں ایک طرف روزے داروں کو ہفتے میں دو دن کے لاک ڈاؤن اور ہر روز رات کے کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں روزے داروں پر مہنگائی کا اثر صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے۔خاص طور پر پھلوں کی قیمتوں میں ہورہے اضافے نے روزے داروں کو مزید پریشان کردیا ہے، کیونکہ روزے دار افطاری میں پھلوں کو اپنے دسترخوان میں شامل کرتے ہیں۔

لیکن اس سال پھلوں کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے لوگ حسب ضرورت ہی پھل خرید رہے ہیں ۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ اس برس پھلوں کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ مہنگے ہیں، بازار میں ہرچیز مہنگی ہے، سبزی اور پھل بھی مہنگے رہیں گے تو انسان کیا کھائے گا۔

پھل کاروباریوں کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کی وجہ سے پھلوں کی خریداری بہت کم ہو رہی ہے سیب دو سو روپے کلو، کیلا 60 روپے کلو اور تربوز پچیس روپے کلو اور انگور سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

مہنگائی ہو جانے کی وجہ سے روزے دار پھل خرید نہیں پا رہے ہیں پھل کاروباریوں پر لاک ڈاؤن کے چلتے بے حد اثر پڑا ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.