اسلم چودھری SP Leader Aslam Chaudhry نے بی ایس پی کے ٹکٹ پر سال 2017 میں بی جے پی لہر میں بھی دھولانہ اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش چند تومر کو شکست دی تھی۔
اسلم چودھری کچھ دن پہلے بی ایس پی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوئے ہیں، جہاں سے انہیں سماج وادی پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ دیہرہ گاؤں میں جلوس کے دوران اکھلیش یادو، ایم ایل اے اسلم چودھری کے نعرے لگائے گئے۔ ان کے حامیوں اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ Rally of Aslam Chaudhry in Noida
جلوس کے دوران اس کے حامی شیر آیا شیر آیا Slogans of Sher Aaya کے نعرے لگا رہے تھے۔ اسلم چودھری بی جے پی کے لونی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر درمیان تنازعات رہے ہیں۔ جس پر ان کے خلاف مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں۔ اس لئے انہیں ایک طبقہ میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔ Rally of Aslam Chaudhry in Noida
وہیں اس موقع پر مقامی رہنما افضل چودھری نے کہا کہ اس بار دھولانہ سے اسلم چودھری کی جیت پکی ہے اور ریاست میں اکھلیش یادو کی قیادت میں زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Election 2022: ایس پی امیدوار اسلم چودھری کی انتخابی مہم
واضح رہے کہ غازی آباد سے متصل دھولانہ کا شمار مسلم اکثریتی علاقے کے طور پر ہوتا ہے۔ اس بار بی جے پی نے دھرمیش تومر کو امیدوار بنایا ہے، وہیں بی ایس پی نے باسط پردھان اور کانگریس نے اروند شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ Rally of Aslam Chaudhry in Noida