ETV Bharat / state

راکیش ٹکیت کی میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات، اویسی کو چاچا جان کیوں کہا - اویسی کو چاچا جان

میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے میجر مینک وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اویسی کو بی جے پی کا چاچا جان بھی کہہ دیا۔

راکیش ٹکیت کی میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 7:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت شہید میجر ماینک وشنوئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کنکر کھیڑا میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

راکیش ٹکیت کی میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات

انہوں نے میجر وشنوئی کے اہل خانہ سے ملاقات اور کہا کہ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے بہت بہادری سے کام کیا۔ اس دوران انہوں نے اہل خانہ سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہاں ایک طرف راکیش ٹکیت نے میجر وشنوئی کے اہل خان سے ملاقات کی، وہیں دوسری جانب انہوں نے پریس کو خطاب کرتے ہوئے حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اب کسان خاموش نہیں رہیں گے۔

وہیں، انہوں نے ایم آئی ایم کے رہنما اسد الدین اویسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ بی جے پی کے چاچا جان ہیں، کیونکہ وہ حیدرآباد سے یہاں آئے ہیں تو وہ بی جے پی کے مہمان ہوئے۔

راکیش نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی اترپردیش میں اویسی کی خاطرداری میں مصروف ہے۔ اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ وہیں، انہوں نے اترپردیش کے سیاسی ماحول پر کہا کہ بی جے پی لوگوں میں نفرت پیدا کر کے سیاست کرنا چاہتی ہے، جسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.