بندیل کھنڈ کے للت پور میں کھاد کی قلت کی وجہ سے حال ہی میں موت کے شکار ہوئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر راکیش ٹکیٹ نے متاثرہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔
انہوں نے کہا کہ کھاد کے لئے آج کسان پریشان ہیں اور لائن میں کھڑے کسانوں کی موت ہورہی ہے۔ ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل ہونے تک کسان تحریک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت تو مل نہیں رہا ہے۔ اب کھاد بھی نہیں نصیب ہورہی ہے۔وہیں روزگار نہ ملنے سے لوگ پہلے سے ہی نقل مکانی کو مجبور تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس خطے میں سب سے زیادہ دلہن پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے حکومت کو دلہن بورڈ کی تشکیل کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی اس علاقے میں آوارہ مویشیوں کے سنگین ہوتے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدام کرنے چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Lucknow Encounter: کامران کا سیاسی قتل ہوا، اہل خانہ کا الزام
قابل ذکر ہے کہ ٹکیٹ اپنے دو روزہ دورے میں ان سبھی کسانوں کے اہل خانہ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کریں گے، جن کی گذشتہ دنوں کھاد کی قلت کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔
یو این آئی