بارہ بنکی: بھارتیہ کسان یونین (غیر سیاسی) کے صدر راجیش چوہان بارہ بنکی پہنچے۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لکھیم پور معاملے کی اپنے وفد سے تحقیقات کروا کر اس کی مکمل رپورٹ حکومت کو دیں گے اور وہاں کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
راجیش چوہان نے یہ بات لکھیم پور معاملے Lakhimpur Kheri Violence میں راکیش ٹکیت کے کردار کے سوال پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، لیکن وہ اپنا وفد وہاں بھیج کر تحقیقات کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسانوں کے بنیادی مسائل پر جلد ہی بڑی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی تنظیم کو کسانوں کی مزید حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Rakesh Tikait over Lakhimpur Kheri Violence: سپریم کورٹ سے کسانوں کو انصاف ملنے کی امید، راکیش ٹکیت
اس دوران انہوں نے راکیش ٹکیت اور نریش ٹکیت پر مہندر سنگھ ٹکیت کے اصولوں پر نہ چلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہندر سنگھ ٹکیت کے اصولوں کے خلاف دونوں بھائی سیاست کرنے لگے تھے۔ کارکنان کی رائے کے خلاف انہوں نے خاص پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی، جو تنظیم کے اصولوں کے خلاف تھا۔ اس لیے وہ ان سے الگ ہو گئے۔ Rajesh Chauhan On Lakhimpur Kheri Violence In Barabanki