راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے پوتے چرت پرتاپ سنگھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو 19 ہزار مربع میٹر زمین عطیہ کی۔ یہ زمین جی ٹی روڈ پر واقع اے ایم یو سٹی ہائی اسکول والی ہے جس کو راجہ مہندر پرتاپ نے اے ایم یو کو سٹی ہائی اسکول کے لیے دو روپے میں 90 برس کے لیے لیز پر دی تھی، جس کی مدت سنہ 2018 میں ختم ہوگئی۔ اس کے بعد یہ زمین بحث کا موضوع بن گئی جہاں ایک جانب ضلع علی گڑھ کے بی جے پی رہنما سٹی ہائی اسکول کا نام تبدیل کر راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تو وہیں دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ اس زمین کو خریدنے کی بات کی تھی۔ AMU City School Lease Land Controversy
اے ایم یو کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' اے ایم یو سٹی اسکول والی زمین جسے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ نے یونیورسٹی کو 90 برس کے لیے لیز پر دی تھی جس کی مدت سنہ 2018 میں مکمل ہو گئی۔
مدت پورا ہونے کے بعد زمین سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کے فیصلے کو یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل نے بھی مانیں۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سٹی اسکول کے نام تبدیل کرکے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ پر رکھا جائے اور اسکول کے قریب خالی پڑی زمین جس کو 'تیکونیا زمین' کہا جاتا ہے اس کو یونیورسٹی انتظامیہ ان کے پوتے کو واپس کر دے گی۔ اس پوری تجویز پر وزارت سے بھی ہم کو No Objection Certificate (NOC) ملا۔'
انہوں نے کہاکہ' یونیورسٹی ایکٹ کے تحت جو آپ کر سکتے ہیں وہ کریں۔ جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹی اسکول کی لیز والی زمین کے لیے راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے پودے سے رابطہ کیا اور ان کے شرائط قبول کرنے پر راضی ہوئے۔ پھر انہوں نے سٹی اسکول کی لیز کی زمین یونیورسٹی کو عطیہ دے دیا اور یونیورسٹی کے نام اس زمین کا بیع نامہ بھی ہو گیا جس کے بعد اب لیز کی زمین پر یونیورسٹی کو مالکانہ حق حاصل ہوگیا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ' دس رکنی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی سٹی اسکول کا نام تبدیل کیا گیا ہے اور اسکول کے قریب خالی پڑی تیکونا زمین کو واپس راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے پوتے چرت پرتاپ سنگھ کو دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: