ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کل یعنی 14 ستمبر کو راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے ایک ریاستی یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھنے تشریف لا رہے ہیں۔ جس کی تیاریوں میں علی گڑھ انتظامیہ مصروف ہے۔
بی جے پی کے رہنما ہمیشہ اے ایم یو کو نشانہ بناتے ہوئے اکثر و بیشتر یہ بیان دیتے نظر آتے ہیں کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو قائم کرنے کے لئے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ نے بہت ساری زمین عطیہ کی تھی، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اور یونیورسٹی ان کے عطیہ اور تعاون کا احترام نہیں کرتی نہ ہی ان کے نام پر یونیورسٹی میں کوئی باب ہے اور نہ ہی کوئی ہاسٹل۔
راجہ مہندر پرتاب نے اے ایم یو کو زمین لیز پر دی نہ کہ عطیہ کیا تھا: پروفیسر سید ندیم جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مہندر پرتاب سنگھ نے یونیورسٹی کو کوئی زمین عطیہ نہیں کی تھی، جس زمین کی بات کی جاتی ہے وہ لیز پر 90 سال کے لئے دی تھی جس کا یونیورسٹی نے کرایہ بھی ادا کیا اور اس زمین پر آج بھی اے ایم یو سٹی ہائی اسکول موجود ہے۔اے ایم یو شعبہ تاریخ کے سابق صدر پروفیسر سید علی ندیم رضوی نے خصوصی گفتگو میں بتایا مہندر پرتاب کی پیدائش سے 9 سال قبل 1877 میں محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کا قیام عمل میں آچکا تھا۔ جس کے بعد (ایم اے او) کالج 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔ راجہ مہندر پرتاب سنگھ نے خود محمڈن اینگلو اورینٹل کالج میں تقریبا دس سال تک تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ جس زمین کی بات کی جاتی ہے وہ یونیورسٹی کو لیز پر دی گئی تھی نہ کہ عطیہ کی گئ تھی، جس کے بنا پر اکثر یہ بیانات دئے جاتے ہیں کہ اے ایم یو کا نام راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے نام پر رکھ دیا جائے یا کم سے کم راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کی زمین پر جو اسکول موجود ہے اس کا نام ہی راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسکول کر دیا جائے۔
راجہ مہندر پرتاب نے اے ایم یو کو زمین لیز پر دی نہ کہ عطیہ کیا تھا: پروفیسر سید ندیم پروفیسر سید ندیم نے کہا کہ میں سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے زمین لیز پر دی ہے، کیا ان سبھی زمینوں کے نام لیز پر دینے والے شخص کے نام پر رکھ دیا جاۓ؟ علی گڑھ کی تاریخی نمائش کی زمین بھی نواب مزمل شیروانی نے حکومت کو لیز پر دی تھی تو کیا ملک کی حکومت علی گڑھ نمائش کا نام نواب مزمل شیروانی کے نام پر رکھے گی۔مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جہاں تک مہند پرتاب کی بات ہے تو انہوں نے یونیورسٹی کو زمین لیز پر دی تھی، جس کے ہم لوگ شکر گزار ہیں اور جہاں تک ان کے احترام اور نام کی بات ہے تو یونیورسٹی کبھی ان کو نہیں بھولا۔ 1977 میں جب محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کا سو سالہ جشن منایا گیا تو یونیورسٹی نے مہندر پرتاپ سنگھ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلایا اور آج بھی یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں ان کی شاندار تصویر لگی ہوئی ہے۔
راجہ مہندر پرتاب نے اے ایم یو کو زمین لیز پر دی نہ کہ عطیہ کیا تھا: پروفیسر سید ندیم پروفیسر سید ندیم نے مزید کہا کہ مہندر پرتاپ سنگھ کے والد سے خود بانی درسگاہ سرسیداحمدخان درخواست کرکے مہندر پرتاپ سنگھ کا داخلہ یونیورسٹی میں کروایا تھا۔ مہندر پرتاپ سنگھ کے والد ین کے سر سید احمد خاں سے اچھے تعلقات تھے۔واضح رہے کہ اتر پردیش میں 2022 کے انتخابات کے مد نظر ہی موجودہ حکومت راجہ مہندر پرتاپ سنگھ جو کہ جاٹ تھے ان کے نام سے ریاستی یونیورسٹی کی بنیاد رکھ رہی ہے تاکہ جاٹ ووٹ کا استعمال حاصل کرسکے۔