ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کا خیال کرتے ہوئے دو جوڑی اضافی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شمال مشرق ریلوے کے ترجمان نے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ ان گاڑیوں میں تمام کوچ ریزرو کٹیگری کے ہوں گے اور اس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کووِڈ-19 کے پروٹوکال پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرین نمبر 03125 کولکاتہ-غازی پور سٹی، ہفتہ وار اسپیشل ٹرین 17 دسمبر سے اگلے حکم تک ہر جمعرات کو کولکاتہ سے 22.45 بجے روانہ ہوکر بردھمان، درگاپور، آسنسول، دھنباد، گیا، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اور بنارس سے چھوٹ کر غازی پور سٹی دوسرے دن 12.25 بجے پہنچے گی۔
واپسی کے سفر میں 03126 غازی پور سٹی۔کولکاتہ ہفتہ وار اسپیشل ٹرین 18 دسمبر سے اگلے حکم تک ہر جمعہ کو غازی پور سٹی سے 23.20 روانہ ہوکر انہی اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے دوسرے دن کولکاتہ 13.05 بجے پہنچے گی۔
اس ٹرین کے ڈھانچے میں مجموعی طور پر 19 کوچز جنریٹر سہ سامان گاڑی کے 02 کوچز، جنرل سیکنڈ کلاس کے 06، سلیپر کے 07 اور ایرکنڈیشنڈ کے 03 کوچ اور ایئرکنڈیشنڈ تھرڈ کلاس کا ایک کوچ لگایا جائے گا۔