ETV Bharat / state

Raid On Spa Center In Noida: مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:51 PM IST

غازی آباد میں کے کوشامبی علاقے میں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار Raid On Spa Center چل رہا تھا۔ پولیس اور انتظامیہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔Spa Center In Noida

raid-on-spa-center-in-noida-five-arrested
مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بے نقاب

اتر پردیش غازی آباد میں پولیس اور انتظامیہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوشامبی علاقے میں مہاگون مال کے سپا سینٹر Spa Center پر چھاپہ مارتے ہوئے پانچ مرد اور چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہاں اسپا کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ فی الحال اسپا سنٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اے سی ایم نکھل چکرورتی اور سی او ابھے کمار مشرا نے یہ کارروائی کی ہے۔ یہاں سے نتن ساکن منڈاولی دہلی، رشید علوی ساکن دلشاد گارڈن دہلی، اجے کمار ساکن صاحب آباد، کنال ساکن صاحب آباد اور انکت ساکنہ اندرا پورم سمیت چار خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔Raid On Spa Center In Noida

یہ اسپا سینٹر کوشامبی تھانہ علاقہ کے ویشالی سیکٹر-3 میں مہاگن مال کے تہہ خانے (بیس منٹ) میں رودر اسپا سنٹر کے نام سے چل رہا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سینٹر آپریٹر بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسپا سینٹر کی ایک فحش ویڈیو ملی ہے۔ اسی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جارجیا: اٹلانٹا میں مساج پارلر میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

پولیس نے دہلی کے جی ٹی بی انکلیو کی رہائشی ایک لڑکی اور منڈاولی دہلی کے رہنے والے ایک نوجوان کو استقبالیہ مرکز میں موجود پایا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ وہ گاہکوں کا انتظار کر رہے تھے۔ پولیس نے اسپا سنٹر کے اندر تلاشی لی تو دو کمروں میں دو جوڑے قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ اسپا سینٹر چلانے والوں میں راج کمار نام کے شخص کا نام سامنے آیا ہے، جو فرار ہے۔ پولیس نے تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی جسم فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Raid On Spa Center In Noida

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.