ETV Bharat / state

بلند شہر میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ - بلند شہر

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے 'مودی' نام کے افراد کو چور بتانے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا۔

rahul
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 10:19 AM IST

بلندشہر کے ایک کاروباری نے بھی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ میں مقدمہ کر کے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

كرولی كمپاؤنڈ کے رہنے والے ادویات کے کاروباری جگدیپ کمار مودی نے بدھ کی شام سی جے ایم کورٹ میں اپنی رٹ پیش کی اور اس میں کہا ہے کہ 'کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں کرناٹک کے کولار میں انتخابی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ تمام 'مودی' چور ہیں کہ بیان سے ان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے اور شبیہ پر داغ لگا ہے۔

انہوں نے عدالت سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت میں اس عرضی پر سماعت 26 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے 14 اپریل کو کرناٹک کے کولار کی انتخابی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تبصرہ 'چوکیدار چور ہے' کے ساتھ نیرو مودی، للت مودی، نریندر مودی سب چور ہیں کہا تھا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.